عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44ڈالر پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44ڈالر پر پہنچ گئی

نیویارک (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 6ماہ کی کم ترین سطح 44ڈالر 15 سینٹس فی بیرل تک گر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہونے کے سبب گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی بڑھتی سپلائی اور امریکہ میں روزگار کے اعدوشمار بہتر ہونے کی توقع پر مارکیٹ میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔گذشتہ روز نیویارک سیشن کے اختتام پر خام تیل 5 فیصد کمی سے 5 ماہ کی کم ترین سطح 45 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا۔خام تیل میں کمی کا سلسلہ ایشیائی سیشن میں بھی جاری رہا ۔سنگاپور مارکیٹ مین کاروبار کے دوران خام تیل مزید 1ڈالر 37 سینٹس کمی سے 6 ماہ کی کم ترین سطح 44 ڈالر 15 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...