پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.270 بلین روپے کے سودے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.270 بلین روپے کے سودے

کراچی (اکنامک رپوٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.270 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.270 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10132 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.372 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 859.846 ملین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 841.531 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 149.000 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 39.781 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.541 ملین روپے رہی۔

مزید : کامرس


loading...