مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1183 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دئیے

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1183 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دئیے

لاہور( کامرس رپوٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1183 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1183 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.81 فیصد سالانہ کے حساب سے 1183 ارب 25 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 23بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...