کالاباغ ڈیم کو مشن کے طور پر آگے بڑھانا ہوگا: عبدالباسط

کالاباغ ڈیم کو مشن کے طور پر آگے بڑھانا ہوگا: عبدالباسط

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھانا اور معاشرے کے ہر رْکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان پانی کی قلت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیجا کے عہدیداران زاہد عابد، محمد ریاض، سدھیر چودھری، منصور احمد، شیخ رشید ،مظہر اقبال ،جواد ملک، اسد اقبال، عامر نوید چودھری، جہانگیر حیات، احسن صدیق شہزاد ابدالی ،شیخ رشید، منصور بخاری ، منصور احمد،ذیشان خلیل، اویس سعید پراچہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو پاکستان دشمنوں کے اشاروں پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کا دارومدار راعت پر ہے جسے پانی کی سنگین قلت کا سامنا ہے، کالاباغ ڈیم بنانے میں مزید تاخیر کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کالاباغ ڈیم کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اْجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پالیسی ایڈووکیسی کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کررہا ہے جبکہ میڈیا اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ نہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈز اور ایڈجسٹمنٹ بہت بڑے مسائل بن چکے ہیں ، اس سلسلے میں کوئی سسٹم وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا حکومت نے ڈبل ٹیکسیشن اور ریفنڈکلیمز کے سلسلے میں لاہور چیمبر کی تجاویز تسلیم کرلی ہیں ، توقع ہے کہ وفاقی بجٹ 2017-18ء میں یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

عبدالباسط نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کو آسان اور عام فہم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کے مسائل میں کمی آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی بھی اہم مسئلہ ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیجا کے صدر زاہد عابد نے کہا کہ صنعت و تجارت اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں صحافی برادری لاہور چیمبر سے تعاون اور تاجروں کو درپیش مسائل اْجاگر کرتے رہیں گے۔

،ہواوے پی ٹین کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز دنیا کی 30سے زائد مارکیٹ میں دستیاب ہے ،ہواوے کی ٹیبلٹ مارکیٹ کی کارکردگی بھی اس عرصے میں نمایاں رہی اور ہواوے ٹیبلٹ کی شپمنٹ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں70فیصد زائد رہی ۔ہواوے کزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو کا کہنا ہے کہ ہم ہواوے اسمارٹ فونز کی اس قدر پذیرائی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین کے بے حد مشکور ہیں ،سال2017کی پہلی سہہ ماہی میں ہواوے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں نمایاں اضافہ ہواوے کے برانڈ پر صارفین کے اعتماد کا ثبوت ہے،ہواوے کی معیاری ،جدید اور تخلیقاتی ڈیوائسز دنیا بھر میں صارفین کیلئے ترجیح بنتی جارہی ہیں اور ہواوے کنزیومر بزنس گروپ آرٹیفشل انٹیلی جنس پراڈکٹس کی تیاری اور انوویشن کے عزم پر کاربند رہے گا۔

مزید : کامرس


loading...