انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی برآمدی رپورٹ ہے۔ایکسچینج میں روئی کے مئی کیلئے سودے 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 80.83 سینٹ فی پونڈ رہے۔جولائی کیلئے روئی کے سودے 0.14 سینٹ (0.18 فیصد) اضافے کے ساتھ 78.91 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔آئی سی ای میں روئی کی کل 14094 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 1514 گانٹھیں کم ہیں۔

مزید : کامرس


loading...