دبئی کے معروف برانڈ جنرل ٹیک ہوم اپلائنسز مصنوعات کاپاکستان میں افتتاح

دبئی کے معروف برانڈ جنرل ٹیک ہوم اپلائنسز مصنوعات کاپاکستان میں افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)گرین سکوائر پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے برانڈ "جنرل ٹیک "کی مصنوعات ملکی جیو گرافکل مارکیٹ تک تر سیل کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے افتتاحی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔سی ای او جنرل ٹیک خاور حسین نے پاکستان میں آر اینڈ ڈی سنٹر کے قیام کے لیے اٹیلی کی کمپنی اوپٹماکے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جس میں سر مایہ کاری کا تخمینہ زرمبادلہ میں 10ملین یورو کے قریب لگایا گیا ہے ۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میںآپٹما کمپنی کے چیف مارکو ڈیکولو ، عاصم مشتاق ،نیشنل سیلز مینیجردلدار احمد کامران ، چوہدری غلام حسین ، رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد اور ہو م اپلائنسز کچن آئٹمز کے ڈیلرز نے پاکستان بھر سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او خاورحسین نے کہا کہ گرین سکوائر الیکٹرک ڈیوائسز اپنے برانڈ جنرل ٹیک کی مصنوعات کو 1997سے مشرقی وسطی کے ساتھ ساتھ جنو بی ایشیاء سمیت دیگر افریقی ممالک کو برآمد کر رہا ہے جبکہ جنرل ٹیک متحدہ عرب امارات میں الیکٹریکل ہو م اپلاننسزکا لیڈنگ برانڈ ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے بنیادی سلو گن افورڈ ایبل لگژری کے تحت معیار پر سمجھو تہ کیے بغیر اپنی لگژری مصنوعات کو کم و بیش ہر فر د کے لیے قابل رسائی منانے کے عزم پر کاربند ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں درپیش گیس کے کم پر یشر کے پیش نظر پاکستانی عوام کے لیے اس شعبہ میں سہو لت فراہم کر تا ہے ۔آر اینڈ ڈی کی یہ سہو لت گھریلو استعمال میں آنے والے ایسے آلات کی تیاری میں مدد دیگی کو کم سے کم گیس پریشر پر بھی بہترین کارکر دگی کے ساتھ کام کر سککے گی یہ مصنوعات اس طرح ڈیزائن کی جائینگی کہ گیس بل کو بھی خاصی حد تک کم کیا جا سکے ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی معروف گلو کارہ حدیقہ کیانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

مزید :

کامرس -