لیونل میسی نے کیرئیر کے 500 گو ل کرکے نئی تاریخ رقم کردی

لیونل میسی نے کیرئیر کے 500 گو ل کرکے نئی تاریخ رقم کردی

سپینش فٹ بال ایونٹ دُنیا بھر میں مقبول ترین ایونٹ ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی مایہ ناز ٹیمیں بھرپور شرکت کرتی ہیں اور ہ رٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ایونٹ کاپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں اور پوری دُنیا کے شائقین فٹ بال اس ایونٹ پر اپنی نظریں مرکوز رکھتے ہیں اور ان کی اپنی اپنی ٹیموں کے لئے جو جوش و خروش ہوتا ہے وہ قابل دید ہوتا ہے اس ایونٹ میں ہر بڑا کھلاڑی بھی عمدہ پرفارمنس کی کوشش کرتا ہے اور اب تک یہ ایونٹ جتنی مرتبہ بھی منعقد ہو چکا ہے اس کی مقبولیت میں ہر ایونٹ میں بہت اضافہ ہوتا ہے اور اس مرتبہ ایک مرتبہ دوبارہ شائقین نے اس ایونٹ میں بھرپور دلچسپ لی اور جس طرح سے اس ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد ہوا اور پوری دُنیا سے شائقین نے بھرپور شرکت کی او ر اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کیا وہ قابل تعریف ہے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد یہ دوسرا بڑاایونٹ ہے جس میں ایک بہت بڑی تعداد میں ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور اس میں شائقین کی دلچسپی ہوتی ہے اس ایونٹ کے ہر میچ کی ٹکٹیں میچ کے آغاز سے کئی روز قبل ہی فروخت ہوجاتی ہیں اس مرتبہ ایک بار دوبارہ روائتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں اور اس حوالے سے شائقین کی اس میچ میں دلچسپی مزید بڑھ گئی اور دونوں ٹیموں میں شامل نامور کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کے لئے ان میں جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا اسپینش فٹبال لیگ میں روایتی حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں بارسلونا نے 2-3 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ملنے والے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔یہ میچ میں لائنل میسی کا دوسرا گول تھا جس کے ساتھ میسی نے اپنے کیریئر کے 500 گول بھی مکمل کر لئے ہیں۔ ریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ برنابیو میں کھیلے جانے والے میچ کا پہلا گول ریال میڈرڈ کے کیسمیرو نے 28 ویں منٹ میں کیا جسے بارسلونا کے لائنل میسی نے 33 ویں منٹ میں ہی برابر کردیا۔کھیل کے 73 ویں منٹ میں بارسلونا کے راکیٹک نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی لیکن یہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور 85 ویں منٹ میں میڈرڈ کے روڈریگوئز نے مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔ 90منٹ کا کھیل مکمل ہونے پر مقابلہ 2۔2 سے برابر تھا تاہم اضافی انجری ٹائم میں لائنل میسی نے اپنا جادو دکھاتے ہوئے فیصلہ کن گول اسکور کردیا اور ٹیم کو فتح دلادی۔اس کامیابی کے ساتھ اسپینش لیگ میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ 75 ، 75 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریکر میں بارسلونا کو برتری ہے البتہ لیگ میں بارسلونا کو مزید 5 جبکہ ریال میڈرڈ کو 5 میچز کھیلنے ہیں اور ٹائٹل کسی کے بھی نام ہوسکتا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو2016 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میچ کے دوران میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کئی موقعے ملے تاہم وہ گول نہ کرسکے۔ ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اب تک جتنے بھی میچز ہونے ہیں ان میں لائنل میسی سب سے زیادہ 23 گولز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہونے والے میچز کو 'ایل کلاسیکو' کہا جاتا ہے۔لائنل میسی گزشتہ 10 لیگ میچز میں 14 گولز کرچکے ہیں جبکہ وہ سپینش لیگ میں 31 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔رواں سیزن میں میسی نے 46 میچز میں بارسلونا کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 47 گولز کئے۔دوسری طرف بارسلونا فٹ بال کلب کے کپتان اور مایہ ناز اسٹائیکر میسی نے کہا کہ ایونٹ جیتنا میرا خواب تھا او ر جس طرح پوری ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دی ہے کامیابی ہمارا مقدر بنی ہے ان کاایونٹ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ سپینش لیگ ٹورنامنٹ ایک بہت اہم ایونٹ ہے اور ہر ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس میں کامیابی حاصل کرے اور میرے لئے یہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کاحامل تھا کہ اگلے سال منعقد ہونے والے ایونٹ میں اپنی شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے میں پرفارمنس دے رہا ہوں میں اس سے مطمئن ہوں اور امید ہے کہ جب تک میں کھیل کے میدان میں ہو اس وقت تک بطور کپتان یا کھلاڑی میں اپنی ذمہ داری پوری کروں گا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح ٹیم مستقبل میں بھی پرفارمنس دیتی رہے گی۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...