وین ڈیم کی نئی ایکشن فلم ’بلیک واٹر‘ کا ٹریلر جاری

وین ڈیم کی نئی ایکشن فلم ’بلیک واٹر‘ کا ٹریلر جاری
وین ڈیم کی نئی ایکشن فلم ’بلیک واٹر‘ کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ کے دو بے مثال ایکشن اسٹار ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونگے ، جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈولف لنگرین کی ایکشن تھرلرفلم ’بلیک واٹر‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارپاشا پیٹریکی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے ،جوخفیہ معلومات کے حصول کیلئے آبدوز میں قید کر دیا جاتا ہے تاہم وہاں سے بچ نکلنے کیلئے اسے جان کی بازی لگانی پڑتی ہے، جس میں اس کا ساتھی جاسوس اس کی مدد کرتا ہے۔ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اداکاروین ڈیم اور ڈولف لنگرین سمیت پیٹرک کلپیٹرک، جیسمین والٹز، جان پوزے ،رون او کونل اور کرس وین ڈیم بھی جلوہ گر ہو رہے جو وین ڈیم کے صاحبزادے ہیں۔
خطرناک حالات کا دونوں جاسوس کامیاب ہوں گے یا ناکام یہ دیکھنے کیلئے آئندہ سال تک کا انتظارکرنا پڑیگا کیونکہ ایکشن، تھرل، ڈرامہ اور سنسنی کی یہ مکس پلیٹ 2018ء میں سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

مزید :

کلچر -