ہنی شہزادی کی فائرنگ کے مقدمے میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ہنی شہزادی کی فائرنگ کے مقدمے میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور( آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے اسٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کے خلاف فائرنگ کے مقدمے میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو اسٹیج اداکارہ کیخلاف فائرنگ کرانے کے الزام میں مقدمہ کی سماعت ہوئی تو اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا اور اداکارہ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ ادکارہ کے خلاف محمود حیات نامی شخص پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ہنی شہزادی نے اپنی خلاف مقدمہ کو بے بنیاد اور من گھاٹ قرار دیا ہے۔

(ایم خالد)

مزید : کلچر


loading...