جاویدشیخ کی فلم’’وجود‘‘کی ترکی میں شوٹنگ کے انتظامات شروع

جاویدشیخ کی فلم’’وجود‘‘کی ترکی میں شوٹنگ کے انتظامات شروع
جاویدشیخ کی فلم’’وجود‘‘کی ترکی میں شوٹنگ کے انتظامات شروع

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارجاویدشیخ نے اپنی فلم’’وجود‘‘کی ترکی میں شوٹنگ کے انتظامات شروع کردیئے ہین جس کے لئے یونٹ جلد ہی ورانہ ہوگا۔اس مقصد کے لئے انہوں نے گزشتہ روزکراچی میں ترک حکام سے ملاقات میں انتظامات کو حتمی شکل دی جس کے بعد فریقین میں تعاون کے لئے باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اس بارے میں جاویدشیخ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جن کی بنیادپر تمام شعبوں میں تعاون جاری ہے اسی لئے اب فلم میکنگ میں بھی ترکی کا تعاون حاصل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فلم کی شوٹنگ ترکی کے حسین ترین علاقوں میں کرنا چاہتا ہوں اورا سی مقصد کے لئے ترک حکام سے معاہدہ کیا ہے جس کے لئے ان سب کا بہت شکرگزار ہوں۔

مزید : کلچر


loading...