فلم ’’ ناگن ‘‘22مئی کوریلیزہو گی

فلم ’’ ناگن ‘‘22مئی کوریلیزہو گی

لاہور (فلم رپورٹر) فلم ’’ ناگن ‘‘22مئی کوعام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ فلم میں مقصو دانور جوگی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں کرن نور ، فرح علی شائق ، شازیہ بلوچ ، نیلم شہزادی ، عثمان ، شہزاد اقبال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر احمد ورک اور ہدایتکار جاوید ورک ہیں ۔مقصودا نور کی دوسری آنے والی فلموں میں ’’جٹ ان لو ‘‘ہے جس میں وہ کامیڈی کردار میں نظر�آئیں گے۔

جبکہ فلم ’’لال حویلی ‘‘میں ایک پروفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی نئی بننے والی دونوں فلمیں بھی رواں سال میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

مزید : کلچر


loading...