فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لئے بہترین وقت ہے،زیبا بختیار

فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لئے بہترین وقت ہے،زیبا بختیار
 فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لئے بہترین وقت ہے،زیبا بختیار

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے یہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لئے بہترین وقت ہے اس لئے میں جلد ایک اور فلم بھی شروع کروں گی جس کا پیپرورک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں اب اذان سب سے زیادہ اہم ہے بچپن سے اب تک میں نے اسے اپنی مرضی سے سب کچھ کرنے کی اجازت دی ۔

میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔میں تو پیار سے اسے اپنی استانی کہتی ہوں۔زیبا بختیار نے کہا کہ جب میں’’حنا‘‘ میں کام کرنے کے لئے بھارت گئی تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس پر پابندی لگا دو کیونکہ اس وقت پی ٹی وی میں ایسے فنکار کو کام کرنے کی اجازت نہیں تھی جو بھارت میں کام کرتے تھے۔لیکن سب نے دیکھا کہ میں کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ اپنے ملک کی عزت میں اضافہ ہی کیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...