میں اپنا منہ بند رکھ کر صدف کو فالو کرتا ہوں،فواد خان

میں اپنا منہ بند رکھ کر صدف کو فالو کرتا ہوں،فواد خان
 میں اپنا منہ بند رکھ کر صدف کو فالو کرتا ہوں،فواد خان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں۔ فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدف فیشن کے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتی ہیں ، وہ سوشل میڈیا پر کافی ان ہیں اس لیے انہیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر مشہور برانڈ ’’سلک ‘‘ چلانے والے فواد خان سے سوال کیا گیا کہ اس برانڈکیلئے دونوں میاں بیوی کے درمیان تخلیقی اختلافات تو ہوتے ہونگے؟ جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدف اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں۔ فواد خان نے مزید کہا کہ ’’اس لیے میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں‘‘۔

مزید : کلچر


loading...