گوجرانوالہ تھیٹر میں فائرنگ ،پولیس کی عابدہ بیگ سے بد تمیزی

گوجرانوالہ تھیٹر میں فائرنگ ،پولیس کی عابدہ بیگ سے بد تمیزی

لاہور (فلم رپورٹر) گوجرانوالہ کے ایشیاء تھیٹر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، فنکاروں اور ڈرامہ بینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ اروپ پولیس چند گز کے فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشا دیکھتی رہی جبکہ مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانے جانے والے تھیٹر کے مالک محمد ریاض کے خلاف ہی مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے تھیٹر پر دھاوا بول دیا اور سینئر اداکارہ عابدہ بیگ کے ساتھ بد تمیزی کی اور انہیں تھپڑ مار نے کے ساتھ گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی ۔اس حوالے سے اداکارہ عابدہ بیگ نے کہاکہ اے ایس آئی قمر نے جس طرح مجھ سے بد تمیزی کی اور مجھے تھپڑ مارے میں آئی جی پنجاب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔

مزید : کلچر


loading...