لندن میں سٹیج ڈرامہ ’’دنگل‘‘کے تمام شوز سُپر ہٹ
لاہوعر(فلم رپورٹر)لندن میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’دنگل‘‘کے تمام شوز سُپر ہٹ جا رہے ہیں ۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں ناصر چنیوٹی،نیہا بلوچ،نسیم وکی،صائمہ خان،ہنی البیلا اور نرمل شاہ شامل ہیں۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامہ ’’دنگل‘‘کے 22شوز پیش کئے جائیں گے۔ڈرامہ میں پرفارم کرنے والے تمام فنکار 20مئی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔’’پاکستان‘‘سے بات کرتے ہوئے نیہا بلوچ نے کہا کہ ڈرامہ کے تمام شوز ہماری سوچ سے بڑھ کر کامیاب جا رہے ہیں ۔دیار غیر میں پاکستانی فنکاروں کو جو پذیرائی مل رہی ہے وہ نا قابل بیان ہے۔