جہانگیر خان پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے لاہورپہنچ گئے

جہانگیر خان پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے لاہورپہنچ گئے

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے دو روزہ دورے کے بعد لاہور سینٹر واپس پہنچ گئے۔ ہیڈ کوارٹر قیام کے دوران جہانگیر خان نے چیئرمین عطا الحق قاسمی اورایم ڈی سردار احمد نواز سکھیراسے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈی سرداراحمد نواز سکھیرا نے ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنائل کو ان مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...