فرانس میں دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد کردی گئی

فرانس میں دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد کردی گئی
 فرانس میں دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (نیٹ نیوز)فرانس میں غیر صحت مند نظر آنے والی اور انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی کا قانون فافذ العمل ہو گیا۔اب ماڈلز کو اپنی جسمانی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا سرٹیفکیٹ دکھاناہو گا جس میں ان کی جسامت کے لحاظ سے وزن کی تفصیل درج ہو گی۔ فرانس کی وزارتِ صحت نے کہاکہ اس قانون کا مقصد خوراک کے عدم توازن اور نام نہاد خوبصورتی کے نا قابلِ حصول نمونوں سے نمٹنا ہے۔یکم اکتوبر سے ایسی تمام تصاویر جن میں ڈیجیٹل تبدیلیاں کی گئی ہوں گی ان پر لیبل لگا ہوگا۔ایسی تصاویر جہاں ماڈل کے ظاہر کو بدلنے کی ضرورت ہو گی وہاں یہ بات بتائی جائے گی کہ تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -