غیر قانونی تعمیرات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، ورکشاپ اور دکانیں مسمار

غیر قانونی تعمیرات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، ورکشاپ اور دکانیں ...

 لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے خبر نگار سے )اشیا ء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرکے عوام کو لوٹنے والے گرانفروشوں اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،29گرفتار، 16 دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیاتفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 409مقامات پر چھاپے مارے اور18 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 22,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر29افراد کو گرفتار کروایا گیا۔19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔دریں اثناء ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ برانچ نے محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے دوران این بلاک میں نقشے کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ورکشاپ اور گھر میں بنائی گئی دکانیں مسمار کر دیں ،اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن کے جے تھری بلاک میں نقشے کی منظوری کے بغیر زیر تعمیر پلازے کے پلر ز کو مسمار کر دیا گیا ،آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہ آئی۔

،آپریشن کی سربراہی ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضا علی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے انسپکٹر غفور نیازی نے کی ،اس موقع پر ایل ڈی اے افسران کا کہنا تھاکہ اتھارٹی نے قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر دیا ہے اور پچھلے6ماہ سے اب تک 500کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...