گورنر سندھ نے قائداعظم ؒ کے خطاب کو غلط رنگ میں پیش کیا،اشرفجلالی

گورنر سندھ نے قائداعظم ؒ کے خطاب کو غلط رنگ میں پیش کیا،اشرفجلالی

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)چیئر مین تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وبانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے گورنر سندھ محمد زبیر کے قائد اعظم کے متعلق موقف کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا بانی پاکستان دو قومی نظریہ کے زبردست حا می تھے۔گورنر سندھ نے قائد کے خطاب کو غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ منفی سوچ کی بیخ کنی کیلئے الیکشن 2018میں میدان عمل میں ہو گی ۔سیاسی انتہا پسندی سے جمہو ریت کو شدید خطرات لا حق ہو چکے ہیں ۔سیاستدا ن ملکی خزانہ باپ کی جا گیر سمجھ کر لو ٹ رہے ہیں ۔قوم ووٹ کی طاقت سے نام نہاد خدمت گاروں کا محا سبہ کرے گی ۔ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا قائد اعظم محمد علی جنا ح نے غازی علم الدین شہید ؒ کا مقدمہ لڑ کے ثابت کر دیا کہ وہ مسلما نو ں کیلئے الگ خطہ چاہتے تھے ۔آ پؒ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفا ذ چا ہتے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...