ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں شیر اب پنجرے میں بند ہو گا،جمشید چیمہ

ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں شیر اب پنجرے میں بند ہو گا،جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور اب شیر کسی کو اٹھالے جانے کی بجائے خود پنجرے میں بند ہوگا ۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

اور آئندہ عام انتخابات کیلئے پس پردہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف ذاتی نہیں بلکہ عوام کے مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے ،بہت سی جماعتیں ہمارے ساتھ اتحاد کی خواہشمند ہیں لیکن حکومتوں میں رہ کر عوام کا خون چوسنے والی کسی جماعت سے قطعاً کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شیر پہلے ہی کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوسنے کے ساتھ ملک کی معیشت کی کھال ادھیڑ چکا ہے لیکن اسے آئندہ عام انتخابات میں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...