آدم خورشیر کوعوام دوبارہ نہیں آنے دیں گے،اشرف بھٹی

آدم خورشیر کوعوام دوبارہ نہیں آنے دیں گے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آدم خورشیر کوعوام دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔2018ء کے انتخابات میں عوامی تیر چلے گااورسرکس کے شیر ڈھیرہوجائیں گے۔شیرپچھلے چاربرس سے پاکستانیوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں اوراس کے باوجود انہیں دوبارہ برسراقتدارآنے کاپورایقین ہے ۔حکمرانوں نے کرپشن کی انتہاکردی ،ملک اندھیروں اور قرض میں ڈوب گیا۔حکمران بھائیوں کی شعبدہ بازی نے ریاست اورقومی اداروں کابیڑاغرق کردیا ۔عوام یادرکھیں پاناما لیگ دوبارہ اقتدارمیں آئی توملک مزید کمزورہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...