اورنج ٹرین منصوبہ نے عوا م کو پریشان کر رکھا ہے،ذکر اللہ مجاہد

اورنج ٹرین منصوبہ نے عوا م کو پریشان کر رکھا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ مفید ہونے کے باوجود اس وقت اہل علاقہ کیلئے انتہائی اذیت اور پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے رہنماء جماعت اسلامی لاہور حافظ سلمان بٹ ،سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمودلااحد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد کے ہمراہ ایک وفد کی صورت میں لاہور ٹرانسپورٹ کمیٹی ،اور نج لائن ٹرین کے انچارج خواجہ حسان احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ لاہور کی اکثر آبادیوں ہنجر وال ، ٹھوکر نیاز بیگ ، اتفاق ٹاؤن ، منصورہ ، اعوان ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد چوبرجی کی عوام اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کے تاخیر سے مکمل ہونے کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا شکار ہیں اور اس پراجیکٹ کی انتظامیہ اپنے طے شدہ معاہدے کے مطابق کام کرنے سے قاصر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر بیاز بیگ چوک ، منصورہ ملتان چونگی ، سمن آباد ، یتیم خانہ چوک ، سکیم موڑچوک ، چوبرجی چوک اور شالامار باغ کے مقیم اورنج لائن ٹرین کی تعمیر کی وجہ سے آمدورفت اور ٹریفک کے بدترین مسائل کا شکا ر ہیں ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستوں کو فی الفور کارپٹ کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ان علاقوں میں 24گھنٹے ٹریفک وراڈن کا تقرر کیا جائے ۔مزید براں گرمی کے اس موسم میں توڑ پھوڑاور تعمیر و مرمت کی وجہ سے گرد غبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے