گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں،مہرین ا نور

گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں،مہرین ا نور

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ گورنر سند ھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو سیاسی باتیں زیب نہیں دیتیں اگر انہیں میٹروبس اچھی لگتی ہے توپنجاب کے ہسپتال جا کر دیکھ لیں حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

انہیں مزید حکمرانی کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ، پیپلزپارٹی ختم ہونے کا اعلان کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، حکومت پنجاب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،انہوں نے کہاکہ جہاں بھی عوام کے مسائل ہوں گے وہاں ہم آواز بلند کریں گے ، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...