جنرل کونسل کا اجلاس نہ ہوسکا ، کریم ، مہران اور نشتر بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات لٹک گئے

جنرل کونسل کا اجلاس نہ ہوسکا ، کریم ، مہران اور نشتر بلاک ویلفیئر ایسوسی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کامران بلاک ملحقہ کریم بلاک،نشتر بلاک،مہران بلاک ویلفےئر ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی الیکشن کمیشن کی تشکیل اور2017.18کے الیکشن کی تاریخ کی منظوری کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کا اعلان نہ کر سکی اہل علاقہ کا شدید احتجاج ، دسمبر2016ء میں ویلفےئر ایسوسی ایشن کی معیاد پوری ہو چکی ہے تمام بلاکوں کے معززین نے حقائق سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ کے علم میں لانے کا فیصلہ کر لیا ۔یاد رہے کہ موجودہ باڈی نے جنرل باڈی کے اجلاس میں جس 3رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان کیا تھااس کے کسی ایک ممبر نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی اور موجودہ باڈی نے اپریل میں تینوں ارکان الیکشن کمیٹی ممبران کے دستخطوں کے بغیر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا اور امیدواروں کے لیے جو کاغذات جاری کیے وہ بھی درست نہیں جس پر بڑی اکثریت نے الیکشن کمیٹی سمیت الیکشن شیڈول کو مسترد کر دیا دوبارہ الیکشن کمیٹی بنانے اور الیکشن شیڈول کی منظوری کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری نے 16اپریل کو الیکشن ملتوی کرنے کا سرکلر جاری کر دیا آج تک دوبارہ جنرل باڈی کا اجلاس نہیں بلایا جس پر اہل علاقہ میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے،متفقہ طور پرالیکشن سے فرار کے راستے تلاش کیے جارہے ہیں اہل علاقہ نے تمام حقائق محکمہ کے ذمہ داران کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...