گندم خریداری کے عمل کو ہرصورت شفافبنایا جائے گا

گندم خریداری کے عمل کو ہرصورت شفافبنایا جائے گا

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول و بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت سرگودھا میں بھلوال ، بھیرہ ، اور پھلرواں کے مقامات پر گندم کی خریداری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے موقع پرموجود ضلعی افسران کو گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ انہو ں نے کسانوں سے بھی گندم کی خریداری کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا جسے کسانوں نے تسلی بخش قرار دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...