آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو بھاری اکثریت سے ہرائیں گے

آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو بھاری اکثریت سے ہرائیں گے

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور الیکشن 2018میں ن لیگ کو بھاری اکثریت سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔پانامہ لیکس کی تحقیقات میں نواز شریف بچ بھی گئے تو عوام کے ہاتھوں رسواہوں گے ۔انکے مقدر میں ذلت لکھی جاچکی ہے جسکا ذمہ دار بھی نواز شریف خود ہیں ۔جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی اگر نوازشریف الزامات سچ مانتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں تو انکے حق میں بہتر ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...