حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا

حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب حکمرانوں کو دینا ہو گا عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور جبکہ حکمران اشرافیہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں اور بیرون ملک اثاثے بنانے میں مصروف ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام میں سیاست کے خلاف زہر بھر دیا ہے جب سیاست کو عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا دیا جائے گا تو عوام اپنے غم و غصے کو سیاست دانوں پر نکالیں گے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے اپنے دورِ حکومت میں کرپشن کی بڑی بری داستانیں لکھیں ہیں جن کا خمیازہ انہیں بھگتنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...