حکومت پر الزام لگانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے

حکومت پر الزام لگانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے۔کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والوں کے دائیں بائیں قرضے معاف کرانے والے کھڑے ہیں۔میاں نواز شریف قوم کے ساتھ مخلص ہیں ملک کے کونے کونے میں بلاتفریقے ترقیاتی کام جاری ہیں۔جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔حکومت کے ترقیاتی پروجیکٹس شفافیت کی مثال ہیں۔سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا اس سے دیگر ہمسایہ ممالک بھی مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...