افغان سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری قابل مذمت ہے

افغان سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری قابل مذمت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ چمن کے بارڈر پر افغانی سیکورٹی فورسز کی بھارت کے ایماء پر پاکستان کے اندر گولہ باری قابل مذمت ہے حکومت اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے وقار کو داؤ پر نہ لگائے اور بھارت کے مکار چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بھارت ایک طرف تو پاکستان کے اندر دہشت گردی کر رہا ہے اور دوسری طرف بھارت نے دریائے چناب میں ایک بار پھر یکطرفہ طور پرپانی کی ترسیل میں کمی کر دی ہے۔