لینڈریکارڈ اتھارٹی ، سافٹ ویئر میں ٹیکنیکل خرابی دور نہ ہوسکی ، سائل پریشان

لینڈریکارڈ اتھارٹی ، سافٹ ویئر میں ٹیکنیکل خرابی دور نہ ہوسکی ، سائل پریشان

لاہور(عامر بٹ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ آر او ڈی (رجسٹریشن آف ڈیڈ)کی جانب سے سوفٹ ویئر کی انسٹالیشن کے بعد ٹیکنیکل خرابی کا سلسلہ 8روز گزر جانے کے بعد بھی حل نہیں کیا جاسکا ،شعبہ آئی ٹی کے سسٹم میں خرابی کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد رجسٹریوں کی پاسنگ میں تاخیر پیدا ہونے پر سب رجسٹرارز کے گلے پڑ گئی ،بگڑتی صورتحال اور لڑائی جھگڑے کے ماحول کے پیش نظر رجسٹریشن برانچوں کا عملہ بھی دفاتر سے غائب رہنے لگا ،وکلاء کا شدید احتجاج ،ڈی سی لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل، روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے آئی ٹی سیکشن کے انچارج نادرا اور دیگر کمپنی سے حاصل کردہ انٹرنیٹ سروس کی بدولت پیش آنے والی خامیوں کا تاحال ازالہ نہ کر پائے جس کے باعث آئے روز لنک ڈاؤن ،سسٹم میں فنی خرابی جیسے ایشوز سے رجسٹریوں کی پاسنگ اور تصدیق کرنے میں تاخیرہو رہی ہے۔دوسری جانب پی ایم یو آئی ٹی پروجیکٹ کے انچارج فیض الحسن کا کہنا ہے کہ سسٹم سوفٹ ویئر میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ورکنگ جاری ہے یہ کوئی اتنا بڑا یشونہیں اس طرح کے ایشوز ہر جگہ پائے جاتے ہیں تاہم رجسٹریشن برانچوں میں آنے والے شہریوں محمد خان ،ارسلان ڈوگر ،خرم خان،شہزد وسیم،حسیب اسلم خان،شکیل انصاری اور وکلاء صاحبان کا کہنا ہے کہ اب یہ معاملہ روزانہ کی بنیاد بن چکاہے روزانہ سسٹم میں خرابیاںآرہی ہیں ،پی ایم یو نے یہ سسٹم عوام الناس کی سہولت کے لئے لگایا ہے یا اسے تنگ کرنے اور خوار کرنے کیلئے ،اس سے بہتر تو پرانا نظام تھا ہم پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب عرفان الہی ،ڈی سی او لاہور سمیت محکمہ ریونیو کے تمام اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی طرح اس سسٹم میں درپیش خامیوں کی درستگی کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...