بھارت دوست پالیسیاں کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سیکر ٹری جنرل وممبر قانون سازاسمبلی غلام محی الد ین دیوان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی بھارت دوست پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے اور ہمارے حکمران بھارت کے ساتھ دوستیاں بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیروں کی حق خودارایت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی ، بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جس کہ جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ ان کے دوہر ے معیار کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ، بھارت طاقت کے بل بو تے پر مظلو م کشمیروں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا۔