سید احمد شہیدؒ نے حق و صداقت کا علم بلند کیا،آغا ناصر

سید احمد شہیدؒ نے حق و صداقت کا علم بلند کیا،آغا ناصر

لاہور(پ ر) سید احمد شہیدؒ نے حق و صداقت کا علم بلند کیا ۔ آپ ہندوستان کے اندر اسلامی حکومت کی بحالی اور شریعت محمدیؐ کا نفاذ چاہتے تھے اور اس کیلئے آپ نے عملی جدوجہد کی۔ سید احمد شہیدؒ و دیگر مشاہیرتحریک آزادی کی قربانیوں کا نتیجہ پاکستان کی صورت میں سامنے آیا ان خیالات کااظہار معروف دانشور آغا ناصر نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں تحریک آزادی کے نامور مجاہد سید احمد شہیدؒ کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی لیکچرکے دوران کیا۔ اس لیکچر کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ۔آغا ناصر نے کہا اس خطہ میں انگریزوں کی آمد کے بعد انہوں نے رفتہ رفتہ مختلف علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا تو ان سے آزادی حاصل کرنے کی خاطر مختلف تحریکیں چلنے لگیں ۔ سید احمد شہیدؒ نے جس دور میں آنکھ کھولی‘تب ہندوستان پر مغل حکمرانی کا آفتاب غروب ہو رہا تھا۔ انگریز پورے برصغیر پر نظریں جمائے ہوئے تھے تو سکھوں کا مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب پر مسلط ہوچکا تھا۔ ہندوستان میں اسلامی حکومت کی بحالی اور شرعی نظام کا اجراء سید احمد شہیدؒ کا محبوب ترین نصب العین تھا۔ اُنہوں نے مسلمان نوابوں‘ امراء اور سپہ سالاروں سے رابطے کئے تاکہ دینِ اسلام کی نشأۃ ثانیہ کا آغاز کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...