غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ناگزیر ہے،ظاہرہ عمر کسانہ

غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ناگزیر ہے،ظاہرہ عمر کسانہ

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی نائب صدر ظاہرہ عمر کسانہ نے کہا ہے کہ ملک کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ناگزیر ہے، غربت اور بے روز گاری ختم کرنے کیلئے حکومت کو زراعت کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہے۔

کیونکہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لا کر نہ صرف زراعت کے شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے بلکہ غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ، زرعی سائنسدان زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ حاصل کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کم و بیش آٹھ کڑور افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تک جدید ٹیکنالوجی پہنچائی جائے تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...