صوفی مسعود احمد صدیقی کیلئے انٹرنیشنل شکاگو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

صوفی مسعود احمد صدیقی کیلئے انٹرنیشنل شکاگو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی کی گذشتہ 37سالہ انسانیت کی بے لوث خدمت اور اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل شگاگو لیبر کفیڈریشن کی جانب سے انٹرنیشنل شکاگو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
، ایوارڈ انٹرنیشنل شکاگو کنفیڈریشن پاکستان چیپٹر کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم آرائیں کی جانب سے دیا گیا ہے، اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے انٹرنیشنل شکاگو کنفیڈریشن کا شکریہ کا ادا کرتے ہوئے کہاکہ کہ محنت سے رزق کمانے والا اللہ کادوست ہوتاہے، اصل فلاح ہے ہی وہی جو انسان کے اخلاق اور روح میں مثبت تبدیلی پیدا کردے،انسان کے دل میں خوف خدا اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو جاناہی روحانیت ہے ۔اصل ورکر وہی ہے جو خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا یہی مشن ہے کہ بنی نوع انسان کو ذہنی طور پر اس قدر پختہ اور مستحکم کر دیا جائے کہ خود بخود اس کے اخلاق سنور جائیں،اس میں بھائی چارہ،محبت ،ایثار ،قربانی ،کسی کا حق نہ کھانا،زمین جائیداد پر ناجائز قبضہ نہ کرنا جیسی صفات پیدا ہوجائیں۔