شالاما ر ہسپتال میں پلمونولوجی کلینک کا اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح

شالاما ر ہسپتال میں پلمونولوجی کلینک کا اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح

لاہور(جنرل رپورٹر)شالامار ہسپتال میں پلمونولوجی کلینک کا اپ گریڈیشن کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔چےئر مین بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ چوہدری احمد سعید نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر ٹرسٹی شاہد حسین ، چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر)انیس احمد ،شالا مار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئر (ر )محمد نسیم اعجاز ، شالامار ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی کے انچارج ڈاکٹر سلیم الزمان ادہمی،شعبہ بزنس ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر ڈاکٹرعرفان علی سید اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سلیم الزمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شالا مار ہسپتال کا جدید پلمونولوجی کلینک شمالی لاہو ر کے علاقے میں اپنی نوعیت کا واحد کلینک ہے جہاں HVACسسٹم نصب ہے ۔ یہا ں ٹی بی ، دمہ اور سانس کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو عالمی معیا ر کی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ اپ گریڈیشن کے بعد یہ کلینک پلمونولوجی کے شعبہ میں ریسرچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائے گا۔مہمان خصوصی چوہدری احمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شالامارانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز گزشتہ 38برس سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ شالامار میڈیکل کالج عالمی معیار کے ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پلمونولوجی کلینک کی اپ گریڈیشن کے سے لوگوں کو مزید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...