گنگارام ہسپتال،انفیکشن کنٹرول اور حفظان صحت کے موضو ع پر سیمینار

گنگارام ہسپتال،انفیکشن کنٹرول اور حفظان صحت کے موضو ع پر سیمینار

لاہور(جنرل رپورٹر)سرگنگا رام ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول،حفظان صحت کے بارے میں آگاہی اور ورلڈ ہینڈہائی جین ڈے کے سلسلہ میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا ۔ سیمینار میں شریک ڈاکٹرز، نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کو ترکی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹرمہمت اور دیگر ماہرین نے لیکچر دیئے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام اور ایم ایس سرگنگا رام ہسپتال ڈاکٹر نعمان مطلوب نے کہاکہ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول اور ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کو موثر بنا کر مریضوں کے ہسپتالوں میں قیام کے عرصہ کو کم کیاجاسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حفظان صحت اور ہینڈ واش کے طریقوں کو اپنا کر بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر نعمان مطلوب کاکہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے رولز کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول اور دیگر معاملات کےs SOP پر عملدرآمدکو یقینی بنایاجارہاہے ۔سیمینار کے اختتام پر ورلڈ ہینڈ ہائی جین ڈیکے حوالے سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں سیمینار کے شرکاء نے حصہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...