مسلم لیگ(ن) کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،عرفان عباسی

مسلم لیگ(ن) کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،عرفان عباسی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر لاہور ڈویژن کے جنر ل سیکرٹری عرفان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکو مت نا کام ہو چکی ہے ان کے دوراقتدار کے پہلے دن سے لیکر آج تک عوام کی فلاح وبہود کا کوئی کام نہیں کیا گیا،وزیراعظم نے جعلی اورناکام منصوبوں کادو، دو ، تین ،تین دفعہ افتتاح کر نا اپنا مشغلہ بنا لیا ہے ، نواز حکومت کا کوئی ایک منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ۔

، شریف برادران تما م منصوبے شروع ہی کمیشن کھانے کے لیے کر تے ہیں ، نواز شریف قوم کو جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مرکز میں نواز شریف اور پنجاب میں شہباز شریف نے کرپشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...