گندم خریداری مراکز میں کرپشن کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے،شا ہ زید

گندم خریداری مراکز میں کرپشن کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے،شا ہ زید

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ گندم خریداری مراکز میں کرپشن کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، کسانوں کو باردانہ فراہم نہیں کیا جارہا بلکہ اپنے من پسند افرادکو نوازا جارہاہے ، چور حکمرانوں نے کسانوں کو بھی بخشا ،گندم کی رقم کی بروقت ادائیگی نہیں کی جارہی اوربے چارے کسان مراکز کا چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں ہر طرف لوٹ مارکا بازار گرم ہے کوئی میرٹ نا م کی چیز نہیں ہے۔

، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کسانوں کا براحال ہے، کسان اور کاشتکار کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔کسانوں کا ملکی معیشت میں بنیادی کردار ہے لیکن سب سے زیادہ اسی طبقے کو حکومت نظرانداز کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...