حکمرانوں کو عوام کا حق ہڑپ نہیں کرنے دیں گے،فیاض بھٹی

حکمرانوں کو عوام کا حق ہڑپ نہیں کرنے دیں گے،فیاض بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کا حق ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔اگرحکمران عوام کی ضروریات پوری نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑ دیں۔عوام شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں ۔

جبکہ حکمرانوں کے محلات لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔حکمران شہنشاہوں کی طرح قومی وسائل کاضیاع کرتے رہے جبکہ بجلی بحران شدت اختیار کرگیا۔ حکمران بھائیوں نے چھ ماہ کے اندراندربجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگران کی حکومت کے چاربرس پورے ہونے کوآئے مگروہ دس فیصد بھی بحران میں کمی کرنے میں ناکام رہے ۔ عوام کاپیسہ حکمرانوں کی عیش وعشرت کیلئے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران عام آدمی کا استحصال کرنے سے بازرہیں،تحریک انصا ف پوری توانائی اورطاقت سے بدعنوان حکومت کے عوام دشمن اقدامات کیخلاف منتخب ایوانوں اورمیدانوں میں مزاحمت کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...