حکومت کی طرفسے معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں،رانا عبدالسمیع

حکومت کی طرفسے معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں،رانا عبدالسمیع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ بے روزگاری ‘ لاقانونیت عام ہوچکی ہے ‘ مہنگائی کے باعث عوام پریشان حال ہیں ‘ صنعتکار اور تاجر بھی اضطراب کا شکار ہو چکے ہیں ‘ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور تحریک انصاف کے نو جو ان ابھی سے انتخابی قواعد و ضوابط کی تربیت حاصل کریں تاکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے انہیں اپنے حقوق کا علم ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...