کرپٹ سیاستدانوں کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہو سکتا،نوشین
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک خوشحال ملک نہیں بن سکتا جب تک ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اس ملک کی دنیا میں عزت تھی اب بیرون ملک پاکستانی سربراہان کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ،ہمارا مقصد سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوز شریف کرپٹ ہیں انکی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ہم پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور ملک سے غربت کا خاتمہ کرناہو گی۔