تحریک انصافشہری مشاورتی بورڈ کا اجلاس، اہم فیصلے

تحریک انصافشہری مشاورتی بورڈ کا اجلاس، اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی زیر صدارت اربن ایڈوائزری بورڈ کااجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر ،سینئر مرکزی رہنما حامد خان ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، ایم پی اے میاں اسلم اقبال ، سلونی بخاری ،ایم پی اے سعدیہ سہیل ، نوشین حامد ، شیخ امتیاز محمود، نعیم الحق، منزہ حسن، محمد مدنی ، بیگم مہنازرفیع،حاجی امداد حسین اورعندلیب عباس نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران اربن لاہور میں تنظیم سازی کے جائزہ سمیت دیگر اہم امور کاجائزہ لیکر فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کسی بھی معاملے پر تمام اراکین متفقہ فیصلہ ماننے کے پابندی ہوں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ پارٹی میں ڈسپلن کوہر صورت برقراررکھا جائیگا اورڈسپلن کی قطعی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائیگی اور کسی بھی سطح پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور حالیہ آپریشن کی اجلاس میں سخت الفاظ کیساتھ مذمت کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے کہاگیا کہ بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن وزیراعظم کبھی نریندر مودی کو شادی پر مدعو کرتے ہیں تو کبھی سجن جندال سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت لوڈ شیڈنگ ، تعلیم، صحت ، مہنگائی، بیروزگاری سمیت تمام بحرانوں میں بہہ گئے ہیں ان کے تمام دعوے جھوٹ اورفریب ثابت ہوئے ہیں۔