رائیونڈ ،مختلف یونین کونسلوں میں گندگی کے ڈھیر،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

رائیونڈ ،مختلف یونین کونسلوں میں گندگی کے ڈھیر،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائے ونڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں نے علاقہ مکینوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی 272,273 ,274 میں عملہ صفائی ناکام نظر آتا ہے تعفن سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا دشوار ہو چکا ہے، معصوم بچے ،بوڑھے سانس جیسی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ان گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی ہے جس طرح پی ایم ہاؤس کے اردگرد صفائی کا خیلال رکھا جاتا ہے اس شہر میں رہنے والوں کیلئے بھی صفائی کا خیال رکھا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...