نئی میڈیکل یونیورسٹیاں طبی تعلیم میں سنگ میل ثابت ہونگی،سلمان رفیق

نئی میڈیکل یونیورسٹیاں طبی تعلیم میں سنگ میل ثابت ہونگی،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور وزیرپرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے صوبے میں تین نئی میڈیکل یونیوسٹیوں کے قیام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ نئی یونیورسٹیاں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوں گی ۔وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی قائم کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

اجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ اورعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے وزیراعلی محمدشہبازشریف کی زیر قیادت جو اقدامات کئے گئے ان کی مثال نہیں ملتی ۔انہو ں نے کہاکہ صوبے میں نئی میڈیکل یونیورسٹیوں ، میڈیکل کالجو ں کا قیام او رنئے ہسپتال اور سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز جتنے موجود ہ حکومت کے دور میں تعمیر ہوئے وہ گذشتہ 60 سال میں نہیں ہوئے تھے ۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میڈیکل کالج او رپنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد طب کی تعلیم کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کررہے تھے ۔ وزیرصحت نے امید ظاہر کی کہ دونوں میڈیکل کالجزکو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے یہ جامعات میڈیکل کی تعلیم کے فروغ ، طبی تحقیق اور معیار ی معا لجین تیا رکرنے میں نمایاں کردار ادا کریں گی ۔صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں نئی میڈیکل یونیورسٹیوں کے قیام کو سراہتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کی تعلیم کے لئے تھوڑے عرصے میں چار میڈیکل کالجز اور پانچ یونیورسٹیز کا قیام وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی علم دوستی اور صوبے کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کو اعلی تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے مشن کی تکمیل کی طرف نمایاں پیش رفت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...