انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لارڈز(اے پی پی)انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (آج) اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سبقت حاصل ہے۔ برسٹول میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔