اسوا فٹ بال اکیڈمی کا19 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

اسوا فٹ بال اکیڈمی کا19 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) اسوا فٹ بال اکیڈمی نے پاک چائنہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 19 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے، اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان عاصم ٹیم کے کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالوہاب، سمیع، الہام، عبدالطیف، عزیزاللہ، شاہین، محمد حمزہ، نصیر، ارشد علی، محمد حسن، محمد شاہد، اسامہ، محمد وقاص، ذیشان، عدنان، نوری، حمزہ خان اور بشارت علی شامل ہیں، جبکہ محمد عثمان یامین ٹیم کے منیجر اور محمد صدیق بنگش کوچ ہونگے،سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد یامین سیکرٹری پاک سپورٹنگ کلب جبکہ ممبران میں ماڈل ٹاؤن کلب کے سیکرٹری محمد اشفاق اور سپورٹس ہوم راولپنڈی کے متاہر سہیل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...