جوکووچ نے دیرینہ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر دی

جوکووچ نے دیرینہ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر دی
 جوکووچ نے دیرینہ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر دی

  


بلغراد(اے پی پی) شہرہ آفاق سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے دیرینہ کوچ مارین وجدہ سمیت پوری کوچنگ ٹیم کو فارغ کر دیا، مارین ان کے کیریئر میں زیادہ تر ان کے ساتھ رہے۔ جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کا یہ فیصلہ بہترین نتائنج حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، جب تک ہیڈکوچ کیلئے مناسب شخص نہیں ملتا میں اکیلا ٹورز پر جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوچنگ ٹیم نے کیریئر کے دوران بھرپور انداز سے میرے ساتھ محنت کی جس پر میں ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا، ان کی سپورٹ کے بغیر میرے لئے اس مقام پر پہنچنا نا ممکن تھا۔ جوکووچ کو 122 ہفتوں تک ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں حکمرانی قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس دسمبر میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے انہیں ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا تھا جس کے بعد وہ تاحال دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...