چار ملکی خواتین کرکٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا

چار ملکی خواتین کرکٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا

جوہانسبرگ(اے پی پی) چار ملکی خواتین کرکٹ سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہوگا۔ سیریز میں جنوبی افریقہ، بھارت، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...