ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین کوارٹر فائنل آج کھیلا جائیگا

ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین کوارٹر فائنل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(اے پی پی) ایشین مینز انڈر 23 وال بال چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ (آج) اتوار سے شروع ہوگا جس میں پاکستان کو تھائی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایران میں جاری ایونٹ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن ایران سمیت پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان، قزاخستان، چین اور چائنیزتائپے نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کوارٹر فائنل مقابلے (آج) کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ، ایران کا مقابلہ قزاخستان، جاپان کا مقابلہ ملائیشیا اور چین کا مقابلہ چائنیزتائپے سے ہو گا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 8 مئی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔