دو روزہ قومی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

دو روزہ قومی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں افغانستان کی سائیکلنگ ٹیم نے شرکت کی تصدیق کر دی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کے مطابق چیمپئن شپ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد شامل ہیں اس کے علاوہ افغانستان کی سائیکلنگ ٹیم کے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...